ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 18 سالہ سمائرہ نے رقم کی تاریخ ، بنیں کرناٹک کی پہلی کم عمر کمرشیل پائلٹ

18 سالہ سمائرہ نے رقم کی تاریخ ، بنیں کرناٹک کی پہلی کم عمر کمرشیل پائلٹ

Wed, 04 Dec 2024 10:53:06  SO Admin   S.O. News Service

وجے پور ، 4/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کے وجے پور کی 18 سالہ سمائرا ہلور نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان کی سب سے کم عمر کمرشل پائلٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سمائرا، جو بزنس مین امین ہلور کی بیٹی ہیں، نے کمرشل پائلٹ لائسنس (سی پی ایل) حاصل کر لیا ہے۔ اپنی کامیابی کے سفر میں، انہوں نے ونود ایوی ایشن اکیڈمی میں چھ ماہ کی سخت ٹریننگ مکمل کی۔ اکیڈمی کے بانی ونود یادو اور کیپٹن تپیش کمار کی رہنمائی میں سمائرا نے پہلی کوشش میں سی پی ایل کے تمام امتحانات کامیابی سے پاس کیے۔ اس موقع پر سمائرا نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے انسٹرکٹرز کو دیتے ہوئے کہا، ’’ٹریننگ مشکل تھی، لیکن کیپٹن کی رہنمائی نے سب کچھ آسان بنا دیا۔ میں اپنی کامیابی کا مکمل کریڈٹ کیپٹن تپیش کمار اور ونود یادو کو دیتی ہوں۔‘‘

سمائرا ہلور نے پائلٹنگ سمیت 6 لازمی کورسز میں بھی حصہ لیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تحریری امتحان میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سمائرا نے مہاراشٹر کے بارامتی میں ’کارور ایوی ایشن اکیڈمی‘ میں 7 ماہ کی فلائٹ ٹریننگ لی جہاں ان کو کئی چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ سمائرا کے مطابق ’کارور ایوی ایشن اکیڈمی‘ میں تکنیکی مہارت نہیں ملی۔ کیپٹن تپیش کمار میرے آئیڈیل ہیں انہوں نے صرف 25 سال کی عمر میں پائلٹ بن کر کامیابی حاصل کی تھی۔ اب میں ملک کی سب سے کم عمر کمرشل پائلٹ ہوں۔

کابینہ وزیر ملنگوڈا بسنگوڈا عرف ایم بی پاٹل نے بھی سمائرا ہلور کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سمائرا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ملک کی سب سے کم عمر پائلٹ سمائرا ہلور کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد جنہوں نے قومی سطح پر ہمارے ملک اور ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ محض 18 سال کی عمر میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنا قابل فخر ہے۔ مجھے امید ہے کہ وجے پور کی اس بیٹی کا مستقبل کافی روشن ہوگا۔‘‘


Share: